صدر مملکت نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کو نشان امتیاز سے نواز دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
اسلام آباد: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو نشان امتیاز سے نواز دیا گیا. جس پر انھوں نے حکومت پاکستان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیاتفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے اعزاز میں تقریب منعقد ہوئی، جہاں صدر مملکت آصف علی زرداری نے انہیں نشانِ امتیاز سے نوازا۔انتونیو گوتریس کو یہ اعلیٰ اعزاز بین الاقوامی خدمات، سفارت کاری اور تنازعات کے پُرامن حل کے لیے ان کی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھی انہیں نشانِ امتیاز ملنے پر مبارکباد دی۔اعزاز حاصل کرنے پر انتونیو گوتریس نے حکومت پاکستان کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ یہ اعزاز اقوام متحدہ میں کام کرنے والی تمام خواتین و حضرات کی جانب سے بھی قبول کرتے ہیں۔یو این سیکریٹری جنرل نے پاکستانی عوام کی مہمان نوازی اور فراخ دلی کو سراہتے ہوئے کہا کہ تباہ کن سیلاب اور موسمیاتی بحران کے باعث پاکستانی عوام کی مشکلات کو قریب سے محسوس کیا۔انتونیو گوتریس نے دہشت گردی کا سامنا کرتے ہوئے پاکستانی قوم کے عزم، یکجہتی اور استقامت کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستانی دستے عظیم پاکستانی قوم کی حقیقی تصویر پیش کرتے ہیں۔اپنی تقریر میں انتونیو گوتریس نے علامہ اقبال کی شاعری کا بھی حوالہ دیا اور کہا کہ پاکستانی قوم طاقت اور عزم کے ساتھ ہمدردی کے جذبات بھی رکھتی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *