صدر مملکت کا عالمی یوم بریل پر بینائی سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اعادہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ بریل کے موقع پر بینائی سے محروم افراد کے حقوق کے تحفظ، ان کی قومی زندگی میں مکمل شمولیت اور مساوی مواقع کی فراہمی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ بریل محض پڑھنے اور لکھنے کا ذریعہ نہیں بلکہ آزادی، خودمختاری اور مساوی مواقع کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بینائی سے محروم افراد کی قومی زندگی میں شمولیت آئینی اور اخلاقی ذمہ داری ہے۔صدر زرداری نے کہا پاکستان بریل خواندگی کے فروغ اور معاون ٹیکنالوجیز تک رسائی کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے، کیونکہ قابلِ رسائی تعلیم اور جامع عوامی خدمات کے بغیر پائیدار ترقی ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ عوامی عمارتوں، تعلیمی اداروں اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز میں قابلِ رسائی معیارات کو یقینی بنانا ناگزیر ہے تاکہ بصارت سے محروم افراد کو مساوی سہولیات میسر آ سکیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *