لاہور کے 3200 صحافیوں کو پلاٹس دینے میں بڑی پیش رفت ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
صوبائی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے ملک کیخلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز قوم کے بچوں کو الیکٹرک بائیکس کے بعد سکالرشپ دے رہی ہیں، مریم نواز طلبہ و طالبات کے ساتھ لاکھوں والدین سے دعائیں وصول کررہی ہیں ، مریم نواز کی کارکردگی سے جو مقابلہ نہیں کرسکتے وہ غلاظت کے ڈھیر ان پر کیچڑ اچھالنے میں لگے ، مریم نواز کےخلاف 2014 سے گھٹیا مہم چل رہی لیکن وہ ہر گزرتے دن سے مقبول اور طاقتور ہورہی ہیں ۔ انہوں نے کہا جو عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتے انہی کو عوام کی فکر ہوتی ہے، جو چور دروازوں سے اقتدار پر قابض ہوتے وہ قوم کے بچوں کے ہاتھ پیٹرول بم اور غلیلیں کی تھماتے ہیں، ایک شیطانی سوچ والے شخص اور مخصوص جماعت نے نوجوانوں کی برین واشنگ کی، 9مئی اور 26نومبر کی ناکام بغاوتیں نوجوانوں کی برین واشنگ کا نتیجہ ہیں ، نوجوانوں کو خود فیصلہ کرنا ہے انکو اپنا روشن مستقبل چاہیے یا شیطانی سوچ والے شخص کی اقتدار کی ہوس کا ایندھن بننا ہے ، ملک کے خلاف سازشیں کرنے والوں کو معافیاں اور این آر او نہیں ملتے، جو اقتدار کی کرسی پر بیٹھ کر شاہی حکم کو حرف آخر قرار دیتے تھے آج انکو آئین اور قانون کی باتیں کرتے شرم آنی چاہئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *