ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
عالمی بازار میں سونا 111 ڈالر مہنگاہوکر 4666 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔مقامی صرافہ مارکیٹ میں ایک تولہ سونا ایک ہی دن میں 11 ہزار 100 روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 88 ہزار 962 روپے پر پہنچ گیا۔مقامی مارکیٹ میں دس گرام سونا 9517 روپے مہنگا ہونے کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 206 روپے پر پہنچ گیا۔فی تولہ چاندی 223 روپے مہنگی ہوکر 8072 روپے کی ہوگئی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 100روپے کی کمی ہوئی تھی، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 77 ہزار 862روپےفی تولہ ہوگیاتھاجبکہ 24قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 1 ہزار 801روپے کی کمی ہوئی تھی جس سے 10گرام سونا 4 لاکھ 9 ہزار 689روپے کا ہوگیاتھا۔کل 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 651روپے کی کمی ہوئی تھی جس کے نتیجے میں 10گرام سونا 3 لاکھ 75 ہزار 561روپے کا ہوگیاتھاجبکہ 24قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 65روپے کی کمی کے ساتھ 7 ہزار 849روپے ہوگئی تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *