پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے ایشیاکپ کے فائنل کے حوالے سے پاکستان ٹیم کے لئے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہر پاکستانی کے دل کی دھڑکنیں تیز ہیں، میری ،پوری قوم کی دعائیں اپنے لڑکوں کے ساتھ ہیں۔ عظمیٰ بخاری کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ ’ لڑکوں جم کر لڑو،جم کر کھیلو،انشاءاللہ جیت آپکی ہوگی‘، پلیز قوم کا دل مت توڑنا۔ عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ جم کے لڑو، جم کے کھیلو، انشاءاللہ مجھے امید ہے کامیابی آپ کی ہوگی۔
