فرانس میں طلبہ کا احتجاج پولیس سے جھڑپیں 1,747 افراد گرفتار

پاکستان نیوز پوائنٹ
فرانس میں تعلیمی معیار اور سکولوں کی صورتحال کے خلاف ہزاروں طلبہ کے احتجاج کے دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں، 1747 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔فرانس میں طلبہ احتجاج کے باعث 700 سے زیادہ سکول متاثر ہوئے جبکہ سڑکوں پر بھی آگ لگانے کے واقعات پیش آئے ہیں۔مظاہرین اساتذہ کی کمی، کلاس رومز میں گنجائش سے زیادہ طلبہ اور سکولوں کی خستہ حال عمارتوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔فرانس کے وزیر داخلہ لوراں نونیز نے بتایا کہ 1747 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، ملک میں صورتحال فسادات اور شہری تشدد کی جانب بڑھ رہی ہے اور اسے ختم کرنے کے لیے تمام دستیاب اقدامات کیے جا رہے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *