پاکستان نیوز پوائنٹ
قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کےاجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے15 ویں اجلاس کے ایجنڈے اور دورانیے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو 18 اپریل تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔قومی اسمبلی کے 15ویں اجلاس میں وقفہ سوالات اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق قانون سازی کو زیر بحث لایا جائے گا۔ قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی سید غلام مصطفیٰ شاہ ، وفاقی وزراء رانا تنویر حسین، اعظم نذیر تارڈ،طارق فضل چوہدری،خالد حسین مگسی، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی اور ممبران قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد، اعجاز حسین جاکھرانی، سید امین الحق، محترمہ شازیہ عطاء مری اور پولین بلوچ، گل اصغر خان اور سید حفیظ الدین بھی موجود تھی۔
