وزارت خزانہ نے وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
مالی سال 25-2024 میں مہنگے مقامی قرضوں کے باعث قرضوں کی لاگت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق اس عرصے میں مقامی قرضوں پر اوسط شرح سود 15 اعشاریہ 82 فیصد ریکارڈ کی گئی جب کہ غیر ملکی قرضوں پر اوسط شرح سود 4 اعشاریہ 14 فیصد اور مجموعی طور پر اوسط شرح سود 11 اعشاریہ 9 فیصد رہا اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران جی ڈی پی کا 7 اعشاریہ 74 فیصد یا تقریباً 8 ہزار 887 ارب روپے سود کی ادائیگیوں پر خرچ ہوگئے اس میں سے مقامی قرضوں کے سود کی ادائیگیوں پر جی ڈی پی کا 6 اعشاریہ 87 فیصد اور غیر ملکی قرضوں کے سود پر جی ڈی پی کا صفر اعشاریہ 87 فیصد صرف ہوا مزید یہ کہ جون 2025 سرکاری قرضہ بڑھ کر 78 ہزار 701 ارب روپے تک پہنچ گیا جو جون 2024 میں 71 ہزار 246 ارب روپے تھا یعنی ایک سال میں 7 ہزار 455 ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا دستاویز میں بتایا گیا کہ مالی سال 25-2024 کے اختتام تک سرکاری قرضے جی ڈی پی کے 68.6 فیصد تک جا پہنچے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *