پاکستان نیوز پوائنٹ
صدر زرداری نے پاکستان اورمتحدہ عرب امارات تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر زور دیا،صدر مملکت نے کہا پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے ۔ صدر نے سفیر حمد عبید الزعابی کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا اور کامیاب مدتِ سفارت پر مبارکباد دی۔،صدر آصف علی زرداری نے مشکل وقتوں میں پاکستان کے لیے متحدہ عرب امارات کی حمایت پر شکریہ کیا-
