محسن نقوی کی فتح دوم میزائل سسٹم کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے مقامی طور پر تیار کردہ فتح دوم میزائل سسٹم کے کامیاب تربیتی تجربے پر قوم کو مبارکباد دی گئی ہےمحسن نقوی نے کہا ہے کہ مقامی طور پر تیار کردہ فتح دوم میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کا شاندار کارنامہ ہے۔ کامیاب تربیتی تجربہ دفاعی شعبے میں ایک اہم پیش رفت ہے۔ وزیرداخلہ کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں اور انجینئرز کو فتح دوم میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سائنسدانوں اور انجینیئرز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر ناز ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *