مسلح افواج کے سربراہان کی قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد

پاکستان نیوز پوائنٹ
:فیلڈ مارشل عاصم منیر، ایئر چیف اور نیول چیف نے قوم کو عیدالاضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج ملک میں دیرپا امن، خوشحالی اور قومی یکجہتی کیلئے دعاگو ہیں۔ افواج ملک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع کیلئے پرعزم ہیں، عیدالاضحیٰ قربانی، ایمان اور یکجہتی کی علامت ہے۔ مسلح افواج کے سربراہان نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہدائے پاکستان کے اہلِ خانہ کو خصوصی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں نے وطنِ عزیز کی بنیادوں کو مزید مضبوط بنایا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *