مسلسل تربیت اور آپریشنل تیاری پر غیر سمجھوتہ کرنے والی توجہ نئے چیلنجز پر برتری برقرار رکھنے کیلئے ضروری ہے فیلڈ مارشل

پاکستان نیوز پوائنٹ
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ہیڈکوارٹرز اسپیشل سروسز گروپ ( ایس ایس جی) تربیلا کا دورہ کیا، جہاں جی او سی ایس ایس جی نے ان کا استقبال کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ اُنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جامِ شہادت نوش کرنے والے ایس ایس جی اہلکاروں کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا۔ فیلڈ مارشل کو ایس ایس جی کی خصوصی تربیت، آپریشنل تیاری اور مشن سے متعلق تیاریوں پر بریفنگ دی گئی اُنہوں نے جدید ترین خصوصی آلات کی نمائش دیکھی اور خصوصی آپریشنز میں ایس ایس جی کی جنگی مہارت، پھرتی اور درستگی کا مظاہرہ بھی دیکھا۔افسران اور جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ان کی پیشہ ورانہ مہارت، بلند حوصلے اور فرائض سے غیر متزلزل لگن کو سراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے کہا کہ مسلسل تربیت، مقامی صلاحیتوں کی ترقی اور آپریشنل تیاری پر غیر سمجھوتہ کرنے والی توجہ بدلتے ہوئے سیکیورٹی خطرات اور نئے چیلنجز پر برتری برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *