پاکستان نیوز پوائنٹ
محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے کے علاوہ کوئٹہ، پشین، قلعہ سیف اللہ، ژوب، شیرانی، موسیٰ خیل، بارکھان، زیارت، لورالائی، گوادر، کیچ، پنجگور، آواران، قلات،خضداراورلسبیلہ میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش و پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔کوئٹہ اور گردونواح میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق وادی کو ئٹہ میں کم سے کم 2ڈگری سینٹی گر یڈ ریکارڈ کیا گیا۔