ملک بھر میں آج سونے کی قیمت ایک ہزار 900 روپے کمی سے 3 لاکھ 47 ہزار 500 روپے ہوگئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 3430 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 5 ہزار 984 روپے کا ہوگیا ہے، جب کہ فی تولہ سونا 4 ہزار روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 900 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے. جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر مہنگا ہو کر 3375 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی غیر یقینی صورتحال اور مقامی سطح پر روپے کی قدر میں اتار چڑھاؤ سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات ہیں۔ خریداروں اور سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا جا رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *