عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں اضافے کے بعد ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک بھر میں سونے کی قیمت کی اونچی اڑان جاری ہے. سونے کی فی تولہ قیمت میں 2ہزار 500روپے کا اضافہ ہوا ہے. جس سے سونا 5لاکھ 26ہزار کی سطح پر آگیا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت 2ہزار500روپے کے اضافے کے ساتھ 5 لاکھ 26 ہزار 462روپے ہوگئی ہے۔پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24قیراط کے 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10گرام سونا 4لاکھ 51ہزار 356روپے کا ہوگیا۔ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار 966روپے کا اضافہ ہوا جس سے 10گرام سونا 4لاکھ 13ہزار 758روپے کی سطح پر آگیا۔ایسوسی ایشن کے جاری کردہ نرخوں کے مطابق 24قیراط کی حامل 1تولہ چاندی کی قیمت 170روپے کے اضافے کے ساتھ 8 ہزار 574روپے کی ہوگئی جبکہ 10گرام چاندی 145روپے کے اضافے سے 7ہزار350 روپے کی سطح پر آگئی۔عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں 25ڈالرز کا اضافہ ہوا جس سے سونے کی فی اونس قیمت 5 ہزار 37 ڈالرز کی سطح پر آگئی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 1اعشاریہ 70ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 80اعشاریہ 90ڈالرز فی اونس ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *