وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری نے کہاہے کہ عوام کے لیے خوشخبری ہے کہ یہ لوڈشیڈنگ عارضی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو چکا، گزشتہ دنوں ہونے والی لوڈ شیڈنگ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث تھیوفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان میں بجلی کی لوڈ مینجمنٹ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ گزشتہ دنوں ہونے والی لوڈ شیڈنگ کسی انتظامی کوتاہی یا پیداواری صلاحیت میں کمی کی وجہ سے نہیں بلکہ ایندھن کی عدم دستیابی کے باعث تھی۔وفاقی وزیر نے گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ 13 اور 14 اپریل کو سسٹم پر دباؤ کی وجہ سے 5، 5 گھنٹے کی لوڈ مینجمنٹ کرنی پڑی اور 19 سے 29 اپریل تک اس دورانیے کو کم کر کے ڈھائی گھنٹے تک محدود کیا گیا، آج کی صورتحال یہ ہے کہ ایل این جی موصول ہونے کے بعد لوڈ مینجمنٹ مکمل طور پر ختم کر دی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گیس کی فراہمی میں تاخیر کی وجہ سے ڈیزل یا فرنس آئل کا آپشن موجود تھا، لیکن ان ذرائع سے پیدا ہونے والی بجلی بہت مہنگی پڑتی ہے جس کا براہِ راست بوجھ صارفین پر پڑتا۔اویس لغاری نے انکشاف کیا کہ قطری گیس کی آمد میں تاخیر کی وجہ سے ہمیں مہنگی گیس خریدنی پڑی تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ پن بجلیکی پیداوار، جو پہلے محض ایک ہزار میگاواٹ ہوا کرتی تھی، اب بڑھ کر 6 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ڈیموں سے پانی کا اخراج ارسا کی ضرورت اور صوبوں کی طلب پر منحصر ہوتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *