پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں دو روز کے دوران سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی ہے۔ سونا مزید 1400 روپے سستا ہو گیا ۔گزشتہ روز سونے کے نرخ میں 1100 روپے فی تولہ کمی ہوئی بھی۔اس طرح دو روز میں سونے کے نرخ میں 2500 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی، کئی دنوں سے سونے کی قیمت میں اتار چڑھا کا سلسلہ جاری ہے۔سونے کے نرخ میں 1400 روپے کمی ہونے سے فی تولہ سونا 3 لاکھ 55 ہزار 200 روپے کا ہو گیا ہے۔دس گرام سونے کے ریٹ میں 1201 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد دس گرام سونا 3 لاکھ 4 ہزار 526 روپے کا ہوگیا ہے۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 14 ڈالرکم ہونے سے فی اونس سونا 3 ہزار 325 ڈالر کا ہو گیا ہے۔
