پاکستان نیوز پوائنٹ
ملک میں سونے کی قیمتوں میں ہوش ربا اضافہ ہو گیا.جس کے بعدفی تولہ نرخ 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کی نئی بُلندی پر پہنچ گئے۔سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت 5 ہزار 900 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے تک جا پہنچی۔اسی طرح ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 5 ہزار 59 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے ہو گئی جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام کی قیمت 4 ہزار 637 روپے سے بڑھ کر 2 لاکھ 85 ہزار 839 روپے ریکارڈ کی گئی۔ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 59 ڈالرز کے اضافے کے بعد 3 ہزار 454 ڈالر ہوگئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا تھا. جس کے بعد ایک تولہ سونا 3 لاکھ 57 ہزار800 روپے کا ہوگیا تھا۔
