پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ Caa1 سے بڑھا کر B3 کرنے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خودمختار کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری کا خیرمقدم کرتے ہوئے حکومتی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔وزیراعظم نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، آرمی چیف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور تمام متعلقہ وزراء و حکام اس امر کے لیے لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری حکومت کی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے. بین الاقوامی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورتحال میں بہتری کا اعتراف خوش آئند ہےوزیراعظم شہباز شریف نے موڈیز کی جانب سے پاکستان کی خود مختار کریڈٹ ریٹنگ بی تھری کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے قوم کو مبارکباد دی اور حکومت کی معاشی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا۔وزیراعظم نے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور چیف آف ڈیفنس فورسز و چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت وزراء اور حکام کی کوششوں کو بھی سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ میں بہتری حکومتی معاشی پالیسیوں اور اصلاحات پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔شہباز شریف نے عالمی مالیاتی اداروں اور ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کے اعتراف کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی معیشت استحکام کی جانب بڑھ رہی ہے۔وزیراعظم کے مطابق حکومت نے معیشت کو مستحکم کرنے اور بیرونی شعبے کی صورت حال بہتر بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کیے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مسلسل کوششوں اور اصلاحات کے نتیجے میں پاکستان پر عالمی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت معاشی اصلاحات کے عمل کو مزید تیز کرے گی تاکہ معیشت کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جاسکے اور پاکستان کو مضبوط، خود انحصار اور پائیدار ملک بنایا جاسکے
