مقامی اور عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا۔صرافہ بازار کے مطابق فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے مقرر کی گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 773 روپے کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 44 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد سونا 4 ہزار 494 ڈالر فی اونس پر آگیا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی سطح پر سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے باعث مقامی مارکیٹ بھی متاثر ہو رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *