یومِ انسدادِ تمباکو صدر مملکت آصف علی زرداری کا سخت قانون سازی اور عملدرآمد پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے عالمی یومِ ماحولیات کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں ماحولیاتی تحفظ کو قومی اور عالمی سطح پر ایک اہم ترجیح قرار دیتے ہوئے موسمیاتی تبدیلیوں کے خطرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہےصدر مملکت نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی صحت، معیشت اور خوراک کے تحفظ کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ پاکستان عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے کم اخراج کے باوجود موسمیاتی خطرات سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔آصف علی زرداری نے گلیشیئرز کے تیزی سے پگھلنے، تباہ کن سیلابوں اور شدید گرمی کی لہروں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مؤثر اور پائیدار حکمت عملی اختیار کرنا ناگزیر ہے۔صدر مملکت نے پانی کے مؤثر استعمال، فضلے میں کمی، جنگلات کے تحفظ اور حیاتیاتی تنوع کے فروغ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ قدرتی وسائل کا تحفظ مستقبل کی نسلوں کے لیے محفوظ ماحول کی ضمانت ہے۔انہوں نے قابلِ تجدید توانائی کے منصوبوں کو تیز کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اور کہا کہ ماحول دوست توانائی کے ذرائع موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔صدر زرداری نے نوجوانوں، میڈیا اور سول سوسائٹی پر زور دیا کہ وہ ماحولیاتی شعور اجاگر کرنے اور ماحول کے تحفظ کے لیے اپنا فعال کردار ادا کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ماحولیاتی تحفظ کو قومی پالیسی کا بنیادی ستون بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان بین الاقوامی تعاون اور مؤثر کلائمیٹ ایکشن کے لیے پرعزم ہے، اور آنے والی نسلوں کو محفوظ، صحت مند اور پائیدار ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *