پاکستان نیوز پوائنٹ
امریکا کی خاتونِ اول میلانیا ٹرمپ کی زندگی پر بنائی گئی دستاویزی فلم امریکا اور برطانیہ میں باکس آفس پر آنے سے پہلے ہی ناکامی کا شکار ہوگئی۔ یہ فلم 30 جنوری کو ریلیز کی جا رہی ہے، مگر نیویارک اور لندن کے کئی سینما گھروں میں ریلیز والے دن کے لیے ٹکٹ نہ ہونے کے برابر فروخت ہوئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلم پر 75 ملین ڈالر خرچ کیے گئے جبکہ دعویٰ ہے کہ میلانیا نے کردار کے لیے 28 ملین ڈالر لیے۔ ایمازون نے فلم کے حقوق کے لیے 40 ملین ڈالر اور مارکیٹنگ و ڈسٹری بیوشن پر 35 ملین ڈالر خرچ کیے۔ سوشل میڈیا پر خالی سینما گھروں کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں اور اندازہ ہے کہ پہلے ہفتے فلم کی آمدنی صرف 1 سے 2 ملین ڈالر ہوگی۔
