نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی تاجک صدر سے ملاقات علاقائی اقتصادی تعاون کے فروغ پر زور

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کےصدرامام علی رحمان سےملاقات ہوئی،ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون، روابط اور مشترکہ خوشحالی کے فروغ پر زور دیا گیا۔ ترجمان دفترخارجہ کےمطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈارکی تاجکستان کےصدرامام علی رحمان سے ملاقات ہوئی،اسحاق ڈار نےشنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے حکومتی وفود کے سربراہان کے ہمراہ ملاقات میں شرکت کی۔تاجک صدر نےوفود کے سربراہان کاخیرمقدم کیا،ملاقات میں شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت علاقائی اقتصادی تعاون مضبوط بنانے اور علاقائی روابط،استحکام اورمشترکہ خوشحالی کے لیے تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *