نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے

پاکستان نیوز پوائنٹ
نائیجیریا کی شمالی ریاست نائیجر میں ایک کشتی حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 60 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ کشتی ریاست نائیجر کے ضلع ملالے کی بستی تنگان سولے سے دوگا کے لیے روانہ ہوئی تھی کہ شمالی وسطی علاقے کے قریب دریا میں درخت کے تنے سے ٹکرا گئی اور الٹ گئی۔ مقامی حکام کے مطابق کشتی میں 100 سے زائد مسافر سوار تھے۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ہلاکتوں کی تعداد 60 ہو گئی ہے جبکہ کچھ افراد کو زندہ بچا لیا گیا جبکہ متعدد لاپتہ ہیں جن کی تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واضح رہے کہ نائیجیریا میں برسات کے موسم کے دوران کشتی کے حادثات عام ہیں۔ افریقہ کے سب سے زیادہ آبادی والے اس ملک میں یہ حادثات عموما کشتی میں ضرورت سے زیادہ وزن اور کشتیوں کی ناقص صورتحال کے باعث پیش آتے ہیں۔ ماہرین نے کہا کہ ان میں سے اکثر کشتیاں بغیر لائف جیکٹ کے چلتی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *