پاکستان نیوز پوائنٹ
وزارتِ خزانہ نے یوروبانڈ اور پانڈا بانڈ سے متعلق خبروں کو گمراہ کن قرار دے دیا، یوروبانڈ اور پانڈا بانڈ کا اجرا تمام قانونی اور ریگولیٹری تقاضوں کے مطابق کیا گیا ہے۔وزارتِ خزانہ کے مطابق صرف شرحِ منافع یا مدت کی بنیاد پر بانڈز کا موازنہ درست نہیں،خودمختار مالیاتی فیصلے قیمت، لاگت، مدت، مارکیٹ صورتحال اور قومی حکمتِ عملی کو مدنظر رکھ کر کیے جاتے ہیں۔وزارت خزانہ نے بتایا کہ حکومت وہی مالیاتی آپشن اختیار کرتی ہے جو قومی مفاد اور قرضہ جاتی حکمتِ عملی سے ہم آہنگ ہو،ڈیبٹ مینجمنٹ آفس اور فنانس ڈویژن خودمختار مالیاتی لین دین مؤثر انداز میں انجام دینے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔گمراہ کن معلومات سے سرمایہ کاروں کا اعتماد، عالمی ساکھ اور مستقبل کے قرضوں کی لاگت متاثر ہو سکتی ہے
