پاکستان نیوز پوائنٹ
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور بنگلادیش کےتعلقات کی بحالی اور نوجوانوں کے درمیان روابط بڑھانے اور کنیکٹیویٹی بہتربنانے پربھی بات ہوئی۔نائب وزیراعظم نے پروفیسرمحمد یونس کو وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں۔ملاقات میں خطےکی حالیہ صورتحال اور علاقائی تعاون کےامکانات پرتبادلہ خیال کیا گیا جبکہ نائب وزیراعظم نے بنگلادیشی حکومت کی بہترین میزبانی پر شکریہ ادا کیا۔ خیال رہے کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی بنگلادیش کے اہم رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں تجارت اور سرمایہ کاری سمیت دیگر شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو مزید مضبوط کرنے کے حوالے سے بات چیت کی جا رہی ہے۔ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈھاکا میں بنگلہ دیش کے مشیر خارجہ امور محمد توحید حسین سے تفصیلی ملاقات کی۔ وزارت خارجہ کے مطابق فریقین نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر غور کیا جن میں اعلیٰ سطحی روابط، تجارت و اقتصادی تعاون، عوامی روابط، ثقافتی تبادلے، تعلیم و استعداد کار میں تعاون اور انسانی ہمدردی کے مسائل شامل تھے۔ ہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار گزشتہ روز بنگلہ دیش کے تاریخی دورے پر پہنچے تھے، یہ کسی بھی پاکستانی وزیر خارجہ کا 13 سال بعد پہلا دورہ بنگلادیش ہے، اسحاق ڈار حکومت بنگلہ دیش کی دعوت پر دورہ کر رہے ہیں۔
