وزیر داخلہ کا لکی مروت میں 6 خوارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کو خراجِ تحسین

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے شاگئی لکی مروت میں خوارجیوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی ہے ۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا نے فتنہ الخوارج کے 6 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہا۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سی ٹی ڈی کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ سی ٹی ڈی خیبرپختونخوا کے جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے سی ٹی ڈی کی کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *