پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ڈیجیٹل ویژن کے تحت محکمہ سوشل ویلفیئر پنجاب نے ’’اسِسٹو ڈیوائسز اینڈ وہیل چیئر‘‘ موبائل ایپلی کیشن لانچ کر دی۔ ایپ کے ذریعے افرادِ باہم معذوری گھر بیٹھے وہیل چیئر اور معاون آلات کے لیے درخواست دے سکیں گے، جبکہ یہ سہولت گھر کی دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنانا حکومتِ پنجاب کا مشن ہے۔ ایپ کے ذریعے فیلڈ افسران بھی درخواستوں کی رجسٹریشن اور مانیٹرنگ کر سکیں گے، جبکہ محکمہ سوشل ویلفیئر نے تمام فیلڈ افسران کو ایپ انسٹال کرنے اور آگاہی مہم تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔
