پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی۔میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ غزہ کے مسلمانوں کی قربانیاں رنگ لائیں گی،جب فلسطین کی ریاست قائم ہوگی تو یہ چیزیں درست ہوں گی۔ْانہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے امید کی کرن نظر آئی ہے، غزہ سے متعلق معاملات کی حتمی شکل ایک دو دن میں واضح ہوجائے گی اور توقع ہے حالات بہتر ہو جائیں گے۔ْایک سوال پر خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اگر دوبارہ ایڈونچر کرے گا تو اس میں بھی ذلت اٹھائے گا ،،کسی کو ہماری فورسز کی تیاریوں پر کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔
