پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزارتوں کو متعلقہ اعداد و شمار قومی ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر فراہم کرنے کے لیے اقدامات کی ہدایت کر دی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق وزیرِاعظم کی زیرِ صدارت وفاقی وزارتوں میں ڈیجیٹل نیشن پاکستان پروگرام کے نفاذ سے متعلق اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم نے کہا کہ مرکزی ڈیٹا سینٹر حکومتی خدمات اور شہری سہولتوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا، ڈیجیٹل نیشن پاکستان کا مقصد شہریوں کو مؤثر اور باسہولت خدمات فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں اور حکومتی اداروں کے اعداد و شمار ایک جگہ دستیاب ہونے سے معاشی ترقی میں مدد ملتی ہے، ایندھن پر سبسڈی کی اسکیم پر کامیاب عمل درآمد میں اداروں کی مشترکہ کوششوں نے کلیدی کردار ادا کیا۔وزیرِ اعظم کے مطابق وزارتوں کی ڈیجیٹائزیشن بدعنوانی اور ادارہ جاتی بدنظمی کی روک تھام میں معاون ہے۔انہوں نے قومی سطح پر یکساں طبی ریکارڈ مرتب کرنے کے لیے وزارتِ صحت کے اقدامات کو سراہا اور معیاری ادویات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کیو آر کوڈ کے نفاذ کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا۔
