پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور جاپان ماضی کی طرح تجارتی و صنعتی تعاون کی بحالی کیلئے پرعزم ہیں، عالمی ادارے اور سرمایہ کار پاکستان کے بڑے منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف سے جاپانی بینک آف انٹرنیشنل کوآپریشن کے ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان جاپان کے ساتھ معاشی و سفارتی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، جاپانی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے ہر ممکن سہولت دیں گے، زراعت، آئی ٹی، ٹیکسٹائل سمیت مختلف شعبوں میں جاپانی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ عالمی ادارے اور سرمایہ کار پاکستان کے بڑے منصوبوں میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں، پاکستان سرمایہ کار دوست اور محفوظ ملک بنانے کیلئے پرعزم ہے۔اس موقع پر جاپانی ڈائریکٹر جنرل تارو کاٹو نے حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ کرتے ہوئے پاکستان میں معاشی تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔
