وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے اور ٹیکس چوری کے خلاف چوکیدار کا کردار ادا کرے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا کہ ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے اور ٹیکس چوری کے خلاف چوکیدار کا کردار ادا کرے ، معاشی میدان میں بھی آپریشن بنیان مرصوس کو کامیاب بنائیں ہمیں آپریشن بنیان مرصوص میں شاندار کامیابی ملی ہے، ہمارا فرض ہے کہ ہم معاشی میدان کے اندر آپریشن بنیان مرصوس کو کامیاب بنائیں، ملک کو معاشی میدان میں کامیاب کرنے کے لیے امن، سیاسی استحکام،پالیسیوں کے تسلسل اوراصلاحات کے عمل ضروری ہے، ہمارا شمار دنیا کے کم ترین ٹیکس ادا کرنے والے ملکوں میں ہوتا ہے, ہمارے ترقی کے خواب بڑے ہیں لیکن ہماری ٹیکسوں کی ادائیگی کم ترین ہے،اس تضاد کے ساتھ ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، ہمیں اپنے ٹیکس ٹو جی ڈی پی ریشیو کو ساڑھے دس فیصد سے 16 یا 18 فیصد تک لے کر جانا ہے، پاکستان کا ہر شہری اپنی آمدن پر ٹیکس ادا کرے، جو لوگ ٹیکس ادا کر رہے ہیں وہ ٹیکس چوری کے خلاف چوکیدار کا کردار ادا کریں، اگر ہم نے مستقل پائیدار ترقی کرنی ہے تو اس کا راستہ برآمدات کے فروغ میں ہے، اور یہ فروغ ایک دو ارب ڈالر کا سالانہ بنیادوں پر نہیں بلکہ ہمیں پانچ 10 ارب ڈالر کی چھلانگیں چاہیے، ضروری ہے کہ پاکستان کا ہر کاروباری شخص دنیا کی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کو لے جا کر زیادہ سے زیادہ آرڈر لائے، پاکستان کو ہم ایک جدید ٹیکنالوجی کی بیس بنانے کے لیے بھی اگلے بجٹ کے اندر اقدامات تجویز کر رہے ہیں، چونکہ اب ایک ڈیجیٹل ریولیوشن ایا ہے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے دوڑ لگی ہوئی ہے، دنیا میں اور پاکستان نے بھی اس ٹیکنالوجی کی دوڑ کو کامیابی سے اس میں کارکردگی دکھا کر جیتنا ہے، پاکستان کے لیے مئی کا مہینہ بہت یادگار ہے، ہمارے سائنس دانوں نے ہمارے انجینیئرز نے دفاع کے شعبے میں دو سنگ میل عبور کیے، 28مئی کو ایٹمی دھماکوں سے ہمیں ایٹمی طاقت بنایا، 10 مئی کو ہماری مسلح افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دے کر بھارت کا غرور کو خاک میں ملا دیا، اب ضرورت ہے کہ ہم اپنی معیشت کے اندر بھی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنے ملک کی معیشت کو جدید بنیادیں فراہم کریں، برآمدات کے اندر اضافہ کریں اور ائی ٹی کے شعبے میں دنیا کے سامنے ایک بڑا پلیئر بن کے اپنے مقاصد کو حاصل کریں،

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *