پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی کابینہ نے اسلام آباد میں شیڈول بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا مختصر اجلاس ہوا جس میں کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے 3 دسمبر اور 30 دسمبر کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق کی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق نئی قانون سازی پر غور کیا گیا جبکہ چیف کمشنر اسلام آباد کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بلدیاتی انتخابات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ نے چیف کمشنر اسلام آباد کی بریفنگ کے بعد اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات پھر ملتوی کرنے کی منظوری دیدی۔ذرائع کا بتانا ہے کہ کابینہ نے اسلام آباد میں پنجاب طرز کے بلدیاتی انتخابات کی قانون سازی کی بھی منظوری دی ہے۔یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کے بلدیتی انتخابات کیلئے 15 فروری کی تاریخ مقرر کی تھی جبکہ 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جانے تھے۔
