وفاقی کابینہ کی جانب سے دو صدارتی آرڈیننس کی منظوری دے دی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کے 15 فیصد شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی منظوری دیدی، کابینہ نے 540 ملین ڈالرز میں شیئرز فروخت کرنے کی توثیق کر دی ، سعودی عرب کو شیئرز بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت براہ راست فروخت ہونگے،معاہدہ بین الحکومتی ٹرانزیکشن ایکٹ کے تحت طے پایا ہے،سعودی عرب پاکستان کو 540 ملین ڈالرز کی رقم دو قسطوں میں ادا کرے گا۔ یہ بھی بتایاگیا ہے کہ پہلے مرحلے میں 10فیصد شیئرز منتقل کرنے پر 330ملین ڈالرز ا اور دوسرے مرحلے میں 5 فیصد شیئرز کی منتقلی پر210 ملین ڈالرز اداکئے جائیں گے۔سعودی فنڈ برائے ترقی بلوچستان میں معدنیات کے شعبے کو فروغ دینے کیلئے اضافی 150 ملین ڈالرز فراہم کرے گا۔ مزید برآں سعودی عرب نے چاغی کے علاقے میں معدنی وسائل کی تلاش اور سرمایہ کاری کرنے پر بھی آمادگی ظاہر کی ہے۔ریکوڈک منصوبے میں وفاقی اور بلوچستان حکومت کے پاس مشترکہ طور پر 50 فیصد شیئرز ہیں جبکہ دیگر شیئرز بین الاقوامی کمپنیوں کے پاس ہیں۔انٹر گورنمنٹل کمرشل ٹرانزیکشنز ایکٹ کے تحت یہ اقدام دو طرفہ تعلقات کو فروغ دینے اور پاکستان کے کان کنی کے شعبے کو آگے بڑھانے کی جانب ایک اہم قدم ہے ۔ پاکستان کے وسائل سے مالا مال صوبہ بلوچستان میں واقع ریکوڈک منصوبہ دنیا کی سب سے بڑی غیر ترقی یافتہ تانبے اور سونے کی کانوں میں سے ایک ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔اسلام آباد میں شہباز شریف کی زیر صدارت ریکوڈک منصوبے پر اجلاس ہواتھا۔ بیرک گولڈ کمپنی کے وفد نے چیف ایگزیکٹو افسر (سی ای او) مارک برسٹوو کی سربراہی میں شرکت کی تھی۔ اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والوں اور بندرگاہ تک لاجسٹکس کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔ انہوں نے مزید کہا تھاکہ منصوبے سے متعلق تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد تمام رکاوٹیں دور کی جائیں گی۔شہباز شریف نے یہ بھی کہا تھاکہ ریکوڈک منصوبہ بذریعہ سڑک گوادر سے جوڑنے کیلئے روڈ نیٹ ورک اپ گریڈ کیا جائے گا۔اجلاس کے شرکاءکو دی گئی بریفنگ میں بتایا گیا تھاکہ ریکوڈک منصوبے کی فزیبیلٹی دسمبر 2024 تک مکمل کرلی جائے گی۔ ریکوڈک سے ہر مہینے 6 ہزار کنٹینر بندرگاہ تک جائیں گے۔ ریکوڈک سے قومی شاہراہ 40 تک کی لنک روڈ مائیننگ کمپنی تعمیر کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *