بلڈ کینسر کے علاج کے لیے استعمال ہونے والے یہ دوائیں نہ خریدیں شہریوں کے لئے الرٹ جاری

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی نے جان بچانے والی 52 نئی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دے دی۔وفاقی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی صدارت میں ہوا جس میں وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال، سیکرٹری صحت اور ڈریپ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں 52 نئی جان بچانے والی رجسٹرڈ ادویات کی قیمتوں کی منظوری دی گئی ہے، منظور شدہ ادویات میں کینسر، ذیابیطس، ہیموفیلیا اور پارکنسن کی ادویات شامل ہیں۔ادویات کی قیمتوں کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد ڈریپ قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کرے گا، قیمتوں کے نوٹیفکیشن کے بعد ادویات قانونی طور پر پاکستان میں فروخت ہو سکیں گی۔منظور شدہ ادویات میں کینسر کی جدید امیونو تھراپی دوا کی ٹروڈا بھی شامل ہے، کی ٹروڈا دنیا بھر میں 20 سے زائد اقسام کے کینسر کے علاج میں استعمال ہوتی ہے۔اس کے علاوہ منظور شدہ ادویات میں نیوولومیب، ڈاساتینیب، مر وپینم اور انسولین بھی شامل ہیں۔اجلاس میں وزارت صحت نے مریضوں کی مشکلات کے باعث فوری قیمتوں کی منظوری اور ادویات کی قیمتوں کے فیصلوں میں شفافیت اور عوامی مفاد پر زور دیا۔حکام کے مطابق تاخیر کے باعث مریض غیر رجسٹرڈ، اسمگل شدہ اور مہنگی درآمدی ادویات لینے پر مجبور تھے جب کہ فیصلے سے معیاری ادویات کی دستیابی بہتر اور غیر قانونی سپلائی پر انحصار کم ہوگا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *