پاکستان نیوز پوائنٹ
وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہےکہ امریکا ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتا ہے لیکن ہم جنگ ہونے نہیں دیں گے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے امریکا کی جانب سے طیارہ برداربحری جہازکیریبین بھیجنے پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔انہوں نے اس بات کا امکان ظاہر کیا کہ امریکا ایک نئی جنگ چھیڑناچاہتاہے لیکن جنگ ہونے نہیں دیں گے۔دوسری جانب کولمبین صدر گستاوو پیٹرو نے امریکی پابندیوں پر کہا ہےکہ منشیات کی غیرقانونی سرگرمیوں کےالزام پر امریکا نے مجھ پرپابندیاں عائد کی ہیں، ایک قدم بھی پیچھے نہیں ہٹوں گااورکبھی گھٹنے نہیں ٹیکوں گا۔واضح رہے کہ امریکا نے صدر پیٹرو پر عائد پابندیوں کے نتیجے میں ان کے امریکا میں موجود اثاثے منجمد کردیے ہیں جب کہ امریکی شہریوں کو ان کے ساتھ کسی بھی مالی لین دین سے روک دیا گیا ہے۔
