پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج دن کے آغاز سے ہی مارکیٹ میں شدید مندی کا رجحان برقرار ہے. مارکیٹ 100 انڈیکس 1392 سے زائد پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 139 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے۔امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا کے مختلف ممالک پر عائد کیے گئے حالیہ ٹیرف کے اثرات دیگر ایشیائی اور خلیجی ممالک کی اسٹاک مارکیٹ کی طرح پاکستان میں بھی دکھائی دینے لگے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چائنا پر مزید ڈیوٹیز عائد کیے جانے کے اثرات پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر پڑنے لگے، آج دن کے آغاز سے ہی مندی کا رجحان رہا اور 100 انڈیکس 1392 پوائنٹس کی کمی کے بعد 1 لاکھ 14 ہزار 139 پوائنٹس پرآگیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 622 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 15 ہزار 532 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
