پانڈا بانڈ کا اجرا وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر ماساتو کانڈا سے ملاقات

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال کے آخر تک چین کی ڈومیسٹک بانڈ مارکیٹ میں پانڈا بانڈ کا اجرا کرنے کیلئے پرامید ہے اور اس حوالے سے مثبت پیشرفت ہو چکی ہے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان نے چین سے ایک اعشاریہ چار ارب ڈالر یعنی تقریباً دس ارب یوان کی مالی معاونت کی درخواست کی ہے اور موجودہ صورتحال میں یہ معاونت پاکستان کی اقتصادی بہتری کیلئے اہم ثابت ہو سکتی ہے وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم پر امید ہیں کہ مئی کے آغاز میں آئی ایم ایف بورڈ ایک اعشاریہ تین ارب ڈالر کی قسط کی منظوری دے دے گا جس کے بعد ہماری بیرونی ادائیگیوں کا دباؤ خاصا کم ہو جائے گا محمد اورنگزیب نے مزید کہا کہ سات ارب ڈالر کے نئے قرض پروگرام کے پہلے جائزے پر بھی جلد دستخط ہونے کی توقع ہے اور اگر یہ مرحلہ کامیابی سے مکمل ہوا تو پاکستان کو مزید ایک ارب ڈالر کی قسط حاصل ہوگی جو مالیاتی استحکام میں مدد دے گی ان کا کہنا تھا کہ عالمی مالیاتی اداروں کے ساتھ جاری تعاون پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے میں بنیادی کردار ادا کر رہا ہے اور موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری اور مالیاتی اعتماد میں مزید اضافہ کیا جائے محمد اورنگزیب نے بھارت کے ساتھ موجودہ کشیدہ تعلقات پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ایسے تناؤ معیشت پر منفی اثرات ڈالتے ہیں اور خطے میں امن اور استحکام ہی ترقی کی اصل کنجی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر بھی متحرک ہے تاکہ معاشی اور سیاسی عدم استحکام سے بچا جا سکے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال رکھا جا سکے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *