پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج چائلڈ لیبر کے خاتمے کا دن منایا جارہا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں چائلڈ لیبر کی مجموعی شرح 16.9فیصد ریکارڈ کی گئی جس کی بنیادی وجہ غربت ہے۔ انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے مطابق بیروزگاری کے خاتمے اور شہریوں کو سوشل پروٹیکشن دینے سے چائلڈ لیبر پرقابو پایا جاسکتا ہے، ماہرین نے گھریلو مزدوری میں چائلڈ لیبر کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا۔ چائلڈ لیبر کے خاتمے کا عالمی دن آج 12 جون کو منایا جاتا ہے، پاکستان میں مؤثر قانون اور کارروائی نہ ہونے پر ملک بھر میں بچہ مزدوروں کی تعداد 2 کروڑ سے تجاوز کر گئی، پنجاب میں چائلڈ لیبر کی شرح 14 فیصد کے قریب ہے۔
ماہرین نے کہا ہے کہ ہر حکومت میں چائلڈ لیبر کے خاتمے کا اعلان تو کیا گیا مگر نا کافی اقدامات اٹھائے گئے جس کی وجہ سے بچہ مزدوری میں اضافہ ہو رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *