پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 مئی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ 8 میچز 17 مئی سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز 17 سے 25 مئی کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے۔ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے بقیہ میچز کے لیے تمام فرنچائزز اپنے غیر ملکی کھلاڑیوں سے رابطے میں ہیں اور متعدد کھلاڑیوں نے واپس آنے کی حامی بھی بھرلی ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ جن فرنچائزز کو غیر ملکی کھلاڑی دستیاب نہیں ہوں گے ان کے بدلے مقامی کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیڈول کا حتمی اعلان آج متوقع ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ایس ایل 10 کے بقیہ میچز سے پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹی20 سیریز متاثر نہیں ہوگی اور وہ مقررہ وقت پر ہی ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *