پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل چوتھے روز بھی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے. جس کے بعد فی تولہ سونے کے نرخ 7000 روپے اور 10 گرام سونے کے نرخ 6001 روپے نیچے آگئے ہیں۔جمعے کے روز بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان کی صرافہ مارکیٹ میں سونا اور چاندی سستے ہوگئے ہیں۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک بھر میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 7000 روپے کی بڑی کمی ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 24 ہزار 536 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح مقامی سطح پر 10 گرام 24 قیراط سونا 6001 روپے سستا ہوکر 3 لاکھ 63 ہزار 971 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 5501 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 33 ہزار 652 روپے ریکارڈ کی گئی ہے۔بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں 70 ڈالر فی اونس کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں نئی عالمی قیمت 4020 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گئی۔سونے کے ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی.مقامی مارکیٹ میں 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 221 روپے کم ہوکر 5865 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام چاندی کی قیمت 189 روپے کمی کے بعد 5028 روپے پر آگئی۔ اس کے علاوہ عالمی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی 2.21 ڈالر کم ہوکر 53.87 ڈالر ہوگئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *