پاکستان نے2 ہزار 600 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت ادا کردیا مشیر خزانہ

پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے2 ہزار 600 ارب روپے کا قرضہ مقررہ وقت سے پہلے ادا کردیا، وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد نے تفصیلات جاری کردیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مشیر خرم شہزاد کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے 59 روز میں اسٹیٹ بینک کو 1633 ارب کا قرض قبل ازوقت اداکردیا، جبکہ 30 جون 2025 کو وزارت خزانہ نے 500 ارب روپے کا قرض قبل از وقت واپس کیا تھا۔
مشیر خزانہ کے مطابق دو ماہ بعد29 اگست 2025 کو مزید 1133 ارب روپے کا قرضہ قبل از وقت واپس کیا گیا۔ خرم شہزاد کے مطابق اسٹیٹ بینک کو قرضوں کی مجموعی قبل از وقت واپسی کا حجم 1633 ارب روپے تک جا پہنچا ہے۔ مشیر خزانہ کے مطابق مالی سال 25 کی پہلی ششماہی میں وزارتِ خزانہ نے ایک ہزار ارب کی واپسی کی تھی، کمرشل مارکیٹ کے ایک ہزار ارب روپےکے قرض کی قبل از وقت ادائیگی کی گئی تھی۔ خرم شہزاد نے کہا کہ مرکزی بینک اورکمرشل قرض کو ملا کر 2600 ارب روپے سے زائدکی قبل از وقت ادائیگی عمل میں لائی گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *