پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی جانب سے دھوکہ دہی اور جعلی واٹس ایپ پیغامات سے متعلق وارننگ جاری کردی گئی

پاکستان نیوز پوائنٹ
پی ٹی اے نے جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس سے عوام کو گمراہ کرنے دھوکہ دہی کے معاملات پر جعلی واٹس ایپ پیغامات سے متعلق وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعلی واٹس ایپ اکاؤنٹس سے عوام کو گمراہ کیا جا رہا ہے، دھوکہ دہی پر مبنی پیغامات مشتبہ لنکس پر مشتمل ہوتے ہیں۔ عوام مشکوک نمبروں کو فی الفور بلاک کردیں۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے مطابق صارفین کو پالیسی خلاف واٹس ایپ اکاؤنٹ بند ہونے کا کہا جاتا ہے اور سیکورٹی تصدیق کیلئے جعلی لنکس پر کلک کرنے کا کہا جاتا ہے۔ مشکوک پیغامات مقامی اور بین الاقوامی نمبروں سے بھیجے جا رہے ہیں، واٹس ایپ کی جانب سے اس نوعیت کے پیغامات نہیں بھیجے جاتے۔ جاری کردہ وارننگ میں کہا گیا کہ صارفین کو مشکوک لنکس پر کلک کرنے سے گریز کریں، مشتبہ پیغامات سے ڈیٹا چوری اور اکاؤنٹ ہیکنگ کا خطرہ ہے۔ پی ٹی اے نے ہدایت کی ہے واٹس ایپ پر مشکوک پیغام رپورٹ کرنے کے لیے صارفین واٹس ایپ ہیلپ سینٹر سے رہنمائی حاصل کریں۔ پی ٹی اے کی جانب سے ڈیجیٹل سیکیورٹی کے لیے محتاط رہنے پر زوردیاہےکہا ہے کہ عوام واٹس ایپ میں ٹو اسٹیپ ویری فکیشن فعال کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *