پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان نے سعودی عرب کی خودمختاری،علاقائی سالمیت، سلامتی اور خوشحالی کے لیے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور سعودی قیادت، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ دفترخارجہ کے مطابق شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے،،ایسے حملے خطے کے امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ پاکستان خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے حصول کے لیے سنجیدہ کوششیں جاری رکھے گا۔ دوسری جانب قطر،اومان،کویت، بحرین اورمصر نے ایسٹ ویسٹ پائپ لائن کو نشانہ بنانے والے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ قطر کا کہنا ہےکہ شہری اور اقتصادی تنصیبات پر حملے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے نقصان دہ ہیں، برادر ملک سعودی عرب کے ذمہ دارانہ مؤقف کو سراہتے ہیں۔ دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق ترکیے اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں علاقائی صورتحال اور سعودی عرب پرحالیہ حملوں پرتبادلہ خیال کیاگیا۔
