پاکستان نیوز پوائنٹ
پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں آج 16 مارچ 2026 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا رجحان دیکھا گیا جہاں فی تولہ سونے 1800 روپے سستا ہوا۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق فی تولہ سونا 1800 روپے سستا ہوکر 5 لاکھ 22 ہزار 762 روپے جبکہ 10 گرام سونے کا بھاؤ 1543روپے کی کمی سے 4 لاکھ 48 ہزار 184 روپے ہوگیا ہے۔مقامی مارکیٹ میں چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی واقع ہوئی جہاں ایک تولہ چاندی 100 روپے کمی سے 8,441 روپے پر آ گئی۔ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی جہاں ایک اونس سونے کا بھاؤ 18 ڈالرز کم ہو کر 5000 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔
