پنجاب حکومت نے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
پنجاب حکومت نے عوام اور کاروباری طبقے کے لیے بڑا ریلیف دیتے ہوئے ٹرانسپورٹ اور جائیداد کی لیز پر عائد ٹیکس معطل کر دیا ہے۔ کابینہ کی منظوری کے بعد محکمہ خزانہ پنجاب نے اس حوالے سے ترمیمی نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ترمیم کے تحت صوبے میں پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کو ٹیکس سے مکمل استثنیٰ حاصل ہوگا جبکہ نجی مسافر ٹرانسپورٹ کو بھی جزوی ٹیکس چھوٹ دی گئی ہے۔
محکمہ خزانہ کے حکام کے مطابق اب رینٹ یا لیز پر دی جانے والی جائیداد پر کوئی سیلز ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا۔ گھر، دکان یا پلازہ کرائے پر دینے والے مالکان کو ٹیکس کی ادائیگی سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ پنجاب کابینہ نے اس فیصلے کی باضابطہ توثیق کر دی ہے۔ حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام اور کاروباری طبقے کو مالی ریلیف فراہم کرنا اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *