پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے وزیراعلیٰ سندھ

پاکستان نیوز پوائنٹ
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سی ویو پر معرکہ حق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا سی ویو پر معرکہ حق کا عوامی جشن، پاکستان کی جرات اور ناقابل تسخیر دفاعی قوت کا مظہر ہےمراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے تو اس کے پیچھے پیپلز پارٹی کی دہائیوں کی قربانیاں اور وژن ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سقوطِ ڈھاکا کے بعد ایٹمی پروگرام کی بنیاد رکھ کر پاکستان کے دفاع کو نئی بنیاد دی، محترمہ بے نظیر بھٹو شہید نے میزائل پروگرام کو نئی سمت دے کر ملکی دفاع کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا، صدر آصف علی زرداری کی قیادت میں پاک بحریہ کے لیے ‘ہنگور کلاس’ آبدوزوں کا حصول سمندری دفاع کو ناقابل شکست بنائے گا،چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عالمی سطح پر ہمیشہ پاکستان کے دفاع اور خودمختاری کا مقدمہ جرات سے لڑا ہے۔وزیر اعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑی ہے،پاک فوج، فضائیہ اور بحریہ کی پیشہ ورانہ مہارت اور شہداء کی قربانیاں پوری قوم کے لیے باعثِ فخر ہیں۔مضبوط دفاع صرف سرحدوں سے نہیں بلکہ قومی اتحاد، سیاسی استحکام اور معاشی طاقت سے بنتا ہے،سی ویو کا عظیم عوامی اجتماع اس بات کا ثبوت ہے کہ عوام اپنے شہداء اور افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *