پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج مزید اچھی خبر ملے گی علی پرویز ملک

پاکستان نیوز پوائنٹ
وفاقی وزرا عطاتارڑ اور علی پرویز ملک نے پریس کانفرنس کی ۔علی پرویز ملک نے کہاپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج مزید اچھی خبر ملے گی ۔ایل پی جی پر ناجائز منافع خوری کی گئی۔سردیوں میں مناسب قیمت پر ایل پی جی فراہم کریں گے۔سستی سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے . مستحق لوگوں کو ایل پی جی پر بی آئی ایس پی کے ڈیٹا پر ریلیف دیں گے.عالمی منڈی کی قیمت کے مطابق ایل پی جی کی قیمت 450 روپے فی کلو بنتی ہے.وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا سبسڈی میں محروم طبقے کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ایل پی جی سیکٹر میں چند لوگ منافع خوری کرتے تھے اسے ختم کیا گیا۔وزیر اعظم نے سردیوں میں گیس کا پلان بنانے کی ہدایات کی ہیں۔
وزیرپٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا خطے کی صورتحال کی وجہ سے دنیا مشکل وقت سے گزر رہی ہے ،وزیراعظم نے کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعظم کی واصح ہداہات ہیں کہ کمزور طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے۔جمعہ کو پیٹرول کی قیمتوں کو ریفائنری کی مدد سے بڑھنے سے روکا گیا ، حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو جتنا ہوسکے ریلیف دیا جائے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پر آج مزید اچھی خبر ملے گی ۔علی پرویز ملک نے مزید کہا گیس کنکشن ایک کروڑ ہیں باقی عوام ایل پی جی استعمال کرتے ہیں ۔مغربی بارڈر پر سپلائی متاثر ہوئی تو چند عناصر نے منافع خوری کی کوشش کی ۔ سردیاں آنے پر ہم میں سے چند لوگ مشکلات کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں ۔عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو پہنچائیں گے ۔ ایل پی جی پر ناجائز منافع خوری کی گئی ،سردیوں میں مناسب قیمت پر ایل پی جی فراہم کریں گے۔کوشش ہے کھانے کے تینوں اوقات میں عوام کو گیس فراہم کریں۔ ایل پی جی کے شعبے میں مسابقت لائیں گے .سستی سے سستی ایل پی جی فراہم کریں گے . انرجی سیکیورٹی آرکیٹکچر بنا رہے ہیں .ایل پی جی کی مقامی طورپر 2 ہزار سے 2500 ٹن پیداوار ہے ،ایل این جی کی درآمد میں مشکلات آرہی ہیں۔سردیوں میں گیس کی فراہمی کیلئے حکمت عملی پر کام کررہے ہیں . کوشش ہے ملک میں دسمبر اور جنوری میں گیس کی فراہمی برقرار رکھیں .سستے ایندھن کی درآمد حکومت کی ترجیح ہے ،ملک میں گیس کنکشنز کی تعداد ایک کروڑ ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *