پاکستان نیوز پوائنٹ
پرواز PK-760 جب لاہور پہنچی تو مسافروں کو اس وقت شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا جب معلوم ہوا کہ تقریباً 30 کے قریب عمرہ زائرین کا سامان طیارے میں موجود ہی نہیں۔متاثرہ زائرین نے لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے کاؤنٹر پر شدید احتجاج کیا اور انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ اس موقع پر پی آئی اے انتظامیہ نے زائرین کو چند روز میں سامان واپس پہنچانے کی یقین دہانی کرائی، مگر زائرین کا کہنا تھا کہ انہیں فوری طور پر ضروری اشیاء درکار ہیں اور یہ کوتاہی ناقابلِ قبول ہے۔
