پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا

پاکستان نیوز پوائنٹ
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ‘سخت ترین’ مانیٹری پالیسی اپنانے کا مطالبہ کردیا ، جس کے باعث شرح سود میں مزید اضافے کا خدشہ ہے
تفصیلات کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا دی، ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کی سنگین صورتحال اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیشِ نظر اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو سخت ترین مانیٹری پالیسی پر کاربند رہنا ہوگا۔آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کی وجہ سے خطے میں افراطِ زر (مہنگائی) کی شرح بڑھنے کا شدید خدشہ ہے۔آئی ایم ایف نے واضح کیا ہے کہ اگر افراطِ زر کی شرح میں اضافہ ہوا تو اسٹیٹ بینک کو اس کے تناسب سے شرح سود میں مزید اضافہ کرنا ہوگا۔عالمی ادارہ اسٹیٹ بینک کے فیصلوں کی مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھے گا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ترسیلاتِ زر بڑھانے کے لیے ایک خصوصی ایکشن پلان پر کام کیا جا رہا ہے۔عالمی مالیاتی ادارے کو توقع ہے کہ یہ پلان مئی 2026 تک مکمل کر لیا جائے گا. جس کا مقصد ملکی معیشت میں ڈالر کی آمد کو مستحکم کرنا اور مانیٹری پالیسی کے فریم ورک کو بہتر بنانا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *